بھٹکل:14/اپریل(ایس اؤنیوز)تعلقہ پنچایت بھٹکل، بلدیہ بھٹکل، پٹن پنچایت جالی ، محکمہ سماجی فلاح بہبودی کے اشتراک سے بھٹکل اربن بینک ہال میں بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور سبزانقلاب کے مسیحا جگ جیون رام کے جنم دن پروگرام کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ ڈاکٹر امبیڈکر کسی ایک ذات، طبقہ یا دھرم تک محدود نہیں ہیں، وہ پورے ہندوستان کے لیڈرہیں، ریاستی حکومت نے بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے لئے امبیڈکر رہائشی اسکول کی منظوری دی ہے،عوام اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے شعبہ کنڑا کے صدر پروفیسر آر ایس نایک نے جگجیون رام کے متعلق اور تعلیمات عامہ دفتر کی آفیسر یلمانے ڈاکٹر امبیڈکر کے متعلق اپنے مقالات پیش کئے ۔ تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے استقبال کیا ۔ صحت عامہ کے آفیسر ایریا دیواڑیگا نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔'
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ ، ڈی وائی ایس پی شیوکمار، تحصیلدار وی این باڈکر ، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک وغیرہ موجود تھے۔